۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
یوسف العبسی، اسقف مسیحیان روم

حوزہ/ رومن کیتھولک مسیحیوں کے اسقف، یوسف العبسی نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی صہیونیوں کے ہاتھوں شہادت پر مسلمانوں، خصوصاً شیعوں، کو تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انطاکیہ اور مشرقی علاقوں کے رومن کیتھولک مسیحیوں کے اسقف یوسف العبسی نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنانیوں، خصوصاً شیعہ برادری، سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تعقل، حکمت اور صبر کی تاکید کی جو شہید نصراللہ ہمیشہ اپنے پیغامات میں بیان کرتے تھے۔

اسقف العبسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے اور مستقبل میں درپیش خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .