۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
موشکباران اسرائیل غاصب

حوزہ/ ہر ظالم سے مقابلہ کے لئے کوئی نہ کوئی وقت کا موسیٰ بھی ہوتا ہے بالکل اسی طرح ہر یزید وقت کو ذلیل ورسوا کرنے کے لئے حسینی فکر رکھنے والے بھی ہر زمانہ میں موجود ہوتے ہیں۔

یادداشت: سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی | ہر ظالم سے مقابلہ کے لئے کوئی نہ کوئی وقت کا موسیٰ بھی ہوتا ہے بالکل اسی طرح ہر یزید وقت کو ذلیل ورسوا کرنے کے لئے حسینی فکر رکھنے والے بھی ہر زمانہ میں موجود ہوتے ہیں۔

میرا مطلب ہے کہ اسرائیل بہت دنوں سے لبنان فلسطین و شام اور مختلف بہانوں سے ایران سے چھیڑ خوانی کررہا تھا ۔۔۔ غزہ میں بچوں عورتوں بوڑھوں کو نشانہ ظلم بنا رہا تھا یہاں تک کہ ایران میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ جیسے مہمان کو ہلاک کر دیا اور پھر گزشتہ جمعہ کی شام کو حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ مرحوم کو ان کے بڑے بڑے کمانڈر وں سمیت ان کی بیٹی زینب وغیرہ کو میزائلوں سے شہید کر ڈالا اور اربوں مسلمانوں کے دلوں کو دغ دار کردیا جرأت اتنی بڑھ گئی کہ اسرائیل بھوت بنکر عرب ممالک اور اردن جیسے منافق کے لئے بھی خطرہ بن بیٹھا کہ ان کی بھی چیخ نکل پڑی۔

اب ضرورت تھی کہ اسے سبق سیکھا یا جائے۔۔۔مگر بزدل اور ڈرے سہمے ذلیل عرب دم دبائے گوشہ عافیت میں بیٹھے انتظار کررہے تھے اور سب کی نظریں ایران پر ٹکی ہوئی تھیں کہ بہادر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ نے اپنی میزائلوں کا رخ تل ابیب کی طرف موڑ دیا اور اسرائیل پر ابابیل کا لشکر چھا گیا کہ اسرائیلی اب بنکروں میں چوہے کی طرح دبکے پڑے ہیں، یہ تو ابھی ابتدا ہے۔

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

دنیا کے انصاف پسندوں کے دل ذرا ٹھنڈ ے ہوئے جب اسرائیل پر ابابیل کی طرح ایرانی میزائلوں کا آسمانی قہر ٹوٹا ابھی تو انتقام کی یہ ایک جھلک ہے جلد ہی ناجائز و غاصب اسرائیل کی نابودی کی خوشخبری سنیں گے اور مظلوم فلسطینیوں کا دل ٹھنڈا ہوگا اور قدس شریف آزاد ہوگا تو پھر انتظار کرو کہ ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .