حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جعفر یازرلو نے اپنی گفتگو میں ملک کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کے اترنے اور روانہ ہونے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کہا: مسافر اپنی پرواز کا شیڈول متعلقہ ہوائی کمپنی سے معلوم کر سکتے ہیں اور ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق بھی کر لیں۔
انہوں نے کہا: تمام ہوائی کمپنیاں منسوخ شدہ پروازوں کے ٹکٹ کی مکمل رقم مسافروں کو واپس کریں گی۔
ترجمان نے مزید کہا: ضرورت پڑنے پر ایرانی ایوی ایشن اتھارٹی ضروری معلومات اور خبریں ہوائی کمپنیوں اور مسافروں کو فراہم کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یکم اکتوبر 2024ء کو اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور سردار عباس نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا۔ اسی بنیاد پر تمام پروازوں کی سیفٹی اور علاقے کی صورتحال کے تحفظ کے لیے ایران بھر میں تمام پروازیں آج جمعرات کی صبح 5 بجے تک منسوخ کر دی گئی تھیں۔