حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسرائیل کی مجرمانہ حکومت کے خلاف ایران کے سخت میزائل ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق، ایران نے گستاخ دشمنوں کے خلاف اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کے تحت، مضبوطی سے اور قاطعانہ عمل کیا ہے۔
کنعانی نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت، جرات، طاقت اور عظمت، اور بالخصوص رہبر معظم کی حکمت، دور اندیشی اور عزم، تمام ایرانیوں کے لیے فخر کا باعث ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ "ہم علاقائی استحکام اور سلامتی کے پابند ہیں اور جارحین کے خلاف سختی سے نمٹیں گے"، اور کہا: اسرائیلی حکومت اور اس کے حامی جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے کہے پر قاطع عمل کرتا ہے۔
کنعانی نے مزید کہا: ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف کوئی بھی مہم جوئی اور غیر محتاط اقدام بلاجواب نہیں رہے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ایران دسترس وہاں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں وہ چاہے، مستقبل میں خطے اور مغربی ایشیا کی تصویر وہاں کے اصل باشندے اور وہاں کے رہنے والے لوگ طے کریں گے، نہ کہ آنجان افراد اور قابض لوگ۔