۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/ اجتماع مردمی راه نصرالله

حوزہ/ اسرائیل کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے باہر نکل کر جشن منایا۔ اس کارروائی نے ملک بھر میں ایک جوش و ولولہ کی لہر دوڑا دی، اور لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھرپور انداز میں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے باہر نکل کر جشن منایا۔ اس کارروائی نے ملک بھر میں ایک جوش و ولولہ کی لہر دوڑا دی، اور لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھرپور انداز میں کیا۔

ایران کے مختلف شہروں میں سڑکوں اور شاہراہوں پر عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر "اللہ اکبر" کے نعرے لگائے، جو ملک کی فضاؤں میں گونجتے رہے۔ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر شہروں کے مرکزی چوراہوں اور سڑکوں پر اکٹھے ہوئے اور اپنے عزم و حوصلے کا اظہار کیا۔

عوام نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کارروائی کو مظلوموں کے حقوق کے دفاع اور ظالمین کے خلاف جرات مندانہ اقدام قرار دیا۔ لوگوں نے اپنی حمایت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک جائز اور درست کارروائی قرار دیا۔

مختلف شہروں میں نوجوان، بوڑھے، خواتین اور بچے سب ہی اس موقع پر موجود تھے، اور انہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ جشن اس بات کی علامت تھی کہ ایرانی عوام اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .