حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ زنجان، مشرقی آذربائیجان اور صوبہ چہار محال بختیاری سمیت کئی شہروں میں عوام ، بلوائیوں اور شرپسندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے اقتصادی دباؤ کی وجہ سے عوامی احتجاج سے اپنے سیاسی فوائد کے حصول کی خاطر حکومتی اور عوامی املاک کو زبردست نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ غیر ملکی ایجنٹوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا اور ایرانی عوام اب اقتصادی دباؤ کو فراموش کرکے بلوائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سمنان، گیلان، مازندران اور دیگر کئی صوبوں کے عوام نے آئندہ دنوں میں شرپسندوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔