۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید مهدی قریشی در نماز جمعه
 قرآن کریم تمام ادیان کو اتحاد و وحدت کی دعوت دیتا ہے

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نےکہا: وحدت صرف مذاہب اسلامی منحصر نہیں ہے۔ قرآن کریم تمام ادیان نے الہی کو وحدت کی دعوت دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے شہر ارومیہ میں وحدت کے موضوع پر کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے حاضرین کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید اورپیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ناصرف مسلمانوں کو بلکہ اہل کتاب کو بھی وحدت کی دعوت دیتے ہیں اور توحید کو وحدت کا محور قرار دیتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا: قرآنی آیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل کتاب سے وحدت کا محور صرف توحید ہے لیکن مذاہب اسلامی خدا،  کتاب، قبلہ، پیغمبر اور بہت سارے احکام میں آپس میں مشترک ہیں۔ اگر کوئی ان تمام مشترکات کو چھوڑ کر مسلمانوں میں اختلافات ایجاد کرے تو وہ قیامت کے دن خدا کو کیا جواب دے گا ؟۔

شہر ارومیہ کے امام جمعہ نے کہا: امام علی علیہ السلام نہج البلاغہ میں لوگوں کو اتحاد و وحدت کی طرف دعوت دینے کے بعد فرماتے ہیں: قرآن کریم میں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین میں اتحاد و وحدت پر تاکید کے باوجود اگر کچھ افراد لوگوں کو اختلاف کی طرف دعوت دیتے ہیں تو وہ کس دلیل سے یہ کام کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا: وحدت ایک عقلی اور عقیدتی مسئلہ ہے جس کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔

حجت الاسلام قریشی نےکہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ہی صرف وحدت پر کام نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی آیت اللہ بروجردی جیسے علماء نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے لیے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس صوبہ میں شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد و وحدتی رشتہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا: شیعہ اور اہل سنت علماء کی کوششوں سے ہم اس صوبے میں عملی وحدت کا مشاہد کر رہے ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .