۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صفایی

حوزہ / امام جمعہ بوشہر نے کہا: مسجد کی سرگرمی کو صرف مسجد کی داخلی سرگرمی کی طور پر ہی نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا: مساجد کی سرگرمیاں صرف مسجد کے اندر تک ہی محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ مسجد کے ارد گرد کے متعلقہ علاقہ میں بھی مسجد کی مثبت تاثیر نظر آنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے صوبہ بوشہر میں مساجد کے امور سے متعلقہ کمیٹی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران مسجد کی اہمیت و مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسجد کی ایک خاص حرمت اور احترام ہے اس لیے مسجد کے بارے میں خصوصی فقہی احکام بھی وارد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: مسجد تمام خوبیوں کا مرکز اور تمام کمالات کا سرچشمہ ہے۔ زمین پر مسجد ہی وہ جگہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے زمین میں سے اپنی طرف منسوب کیا ہے۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: مسجد تمام اسلامی تحولات کا بھی سرچشمہ ہے۔ اس لیے مسجد دین و مذہب کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کا مرکز بھی شمار ہوتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے مزید کہا: مسجد کا اپنا ایک اہم مقام ہے۔ اسی وجہ سے دشمن مسجد کے اجتماعی مقام کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے کہا: مسجد کی سرگرمی کو صرف مسجد کی داخلی سرگرمی کی طور پر ہی نہیں دیکھا جانا چاہئے بلکہ مسجد کے ارد گرد کے متعلقہ علاقہ میں بھی مسجد کی مثبت تاثیر نظر آنی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .