۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین صفائی بوشہری نے کہا: قرآن کریم سعادت اور انسانی کمال کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ معاشرے میں قرآنی طرز زندگی کو فروغ دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر کی دینی طالبات کے لئے منعقدہ "تسنیم قرآنی فیسٹیول" کی اختتامی تقریب سے اخطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین صفائی بوشہری نے کہا: معاشرے میں قرآنی طرز زندگی کو فروغ دینا چاہیے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین صفائی بوشہری نے کہا: قرآن کریم انسانوں کے لیے نجات اور کمال کا خواہاں ہے۔ قرآن میں تدبر اور تفہیم جہالت اور تاریکیوں سے نجات اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے قرآن کے حافظوں کو"ناطقِ الہی" قرار دیا اور کہا: قرآن کریم کے حافظوں کی دنیا اور آخرت ہر دو جہان میں حرمت اور احترام ہے۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قرآن تمام جہتوں اور سیاق و سباق میں نہایت فصیح اور خوبصورت بیان کے ساتھ انسانی معاشرے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔قرآن کریم کا علم تمام مسلمانوں پر فرض ہے کیونکہ اس نے سعادت اور انسانی کمال کی راہیں فراہم کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دینی طالبات کے لئے منعقدہ "تسنیم قرآنی فیسٹیول" کی اس اختتامی تقریب میں ان قرآنی مقابلوں میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والی خواہران کو انعامات سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .