۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
امام جمعه یزد

حوزہ / ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: معاشرے میں امید پیدا کرنے کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت زیادہ تاکید کی ہے چونکہ معاشرے میں امید توکل اور خدا پر اعتماد کے جذبے کو تقویت دینے سے پیدا ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ محمد رضا ناصری نے یزد میں نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کے دوران آیہ کریمہ "تَعَاوَنُوا عَلَی الْبِرِّوالتقویٰ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس آیت کریمہ میں ایک انتہائی مہم اور اجتماعی مسئلہ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو کر ایمان اور خوبیوں کی راہ پر چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہ: ہمیں بھی بھی دوسروں کے ساتھ غلط اور غیر الہی کاموں میں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ نیکی اور اچھائی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا اور برے کاموں سے دوری اختیار کرنے جیسا الہی حکم تمام معاشرتی امور میں قابل اجراء ہے۔

آیت اللہ محمد رضا ناصری نے کہا: جب شیطان اور شیطانی فتنے انسان کے دل سے نکل جاتے ہیں تو خدا اور نور الہی انسان کے دل میں داخل ہو جاتا ہے اور خدا کا ذکر انسان کے دل کو نور الہی سے بھر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرے میں امید پیدا کرنے کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت زیادہ تاکید کی ہے چونکہ معاشرے میں امید توکل اور خدا پر اعتماد کے جذبے کو تقویت دینے سے پیدا ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .