۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نماز

حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان کے گورنر فرہاد زیویار نے کہا: نماز کا بنیادی فریضہ معاشرے کی انفرادی اور سماجی طور پر اصلاح کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان کے گورنر فرہاد زیویار نے لرستان گورنریٹ کے ایمفی تھیٹر ہال میں منعقدہ صوبائی نماز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: نماز کا بنیادی کام معاشرے کی انفرادی اور سماجی سطح پر اصلاح کرنا ہے۔ نماز کی اہمیت سے معاشرے کو آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: نماز دین کے اہم اور اصلی اراکین میں سے ایک ہے۔ نماز دین کا ستون ہے اور بندگی خدا کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

صوبہ لرستان کے گورنر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نماز معاشرے میں سماجی مسائل کو کم کرنے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کہا: معاشرہ میں نماز کی ثقافت کو فروغ دینا معاشرتی مشکلات اور سماجی مسائل کے حل کا سبب بنتا ہے۔

فرہاد زیویار نے کہا: ہمیں حدالامکان معاشرے میں نماز کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے چونکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کا مناسب حل یہی نماز ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .