۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محمدهادی رحیمی صادق

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ہادی رحیمی صادق نے کہا: ہمیں معاشرے میں دینی مشاورت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ قرآن پر مبنی مشاورت صرف قرآنی نمائش تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ مختلف مقامات جیسے پارکوں اور میٹرو اسٹیشنز پر بھی منعقد ہونی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ہادی رحیمی صادق نے قرآن کریم کی تیسویں بین الاقوامی نمائش کے قرآن مشاورتی سیکشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا : دشمن کی سافٹ اور ترکیبی جنگ کی بحث میں ایک اہم اور موثر ذریعہ فریقین کے درمیان گفتگو اور بات چیت ہے، جسے ہم "مشاورت" سے تعبیر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: مشاورت کا ایک حصہ اخلاقی اور ازدواجی مسائل پر مبنی ہوتا ہے لیکن اگر آپ مشاورت کے وسیع دائرہ کار کو دیکھیں تو یہ بہت سے شعبوں میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، جو اس کام کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کرتا ہے۔

ہمیں معاشرے میں مذہبی مشاورت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

حجۃ الاسلام رحیمی صادق نے مزید کہا: ایک اور چیز جس کا ذکر کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اس وقت معاشرہ میں دینی اور اسلامی مشورے کا شدید فقدان نظر آتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ایک درست اور سالم مشورے کا فقدان ہے۔ بدقسمتی سے آج ہمیں ایسے رہنما اور مشاورتی امور کا سامنا ہے جو کاملاً مغربی فکر کی بنیاد پر مشورہ دیتے ہیں اور بسا اوقات تو صریح حرام امور کی نصیحت کرتے نظر آتے ہیں۔ لہذا یہ چیزیں کبھی بھی کسی انسان کی مشکلات میں کمی نہیں لا سکتیں۔

حوزہ علمیہ تہران کے سرپرست نے کہا: ہمیں معاشرے میں دینی مشاورت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ قرآن پر مبنی مشاورت صرف قرآنی نمائش تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ مختلف مقامات جیسے پارکوں اور میٹرو اسٹیشنز پر بھی منعقد ہونی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .