۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بازدید آیت الله اعرافی از مرکز مشاوره اسلامی سماح شعبه کرمانشاه

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: اسلامی مشاورت اور تربیت میں دانشمندانہ اور بابصیرت نظر کے ساتھ ان علوم اور دانش میں موجود انسانی کامیابیوں سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کرمانشاہ سے نمائندہ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران کے شہر کرمانشاہ میں اسلامی مشاورتی مرکز "سماح" کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کے دوران کہا: مشاورت ایک عظیم کام ہے، جس میں حوزہ علمیہ نے بھی انتہائی متحسن اقدام کئے ہیں اور بہت اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ یہ مرکز حوزہ علمیہ، طلباء و فضلاء خواہران و برادران کے لیے ایک مفید اور کارآمد مرکز بنے گا اور عوام کو اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ مشاورت کی بہترین خدمات فراہم کرے گا۔

مغربی علومِ انسانی کا ڈھانچہ غیر الہی مسائل اور غلط نظریات سے مخلوط ہے/ تمام علوم سے مثبت اور بہترین استفادہ کرنا چاہیے

فقہاء گارڈین کونسل کے رکن نے مزید کہا: علوم انسانی اور اس کا اسلامی معارف اور علوم سے تعلق ایک بہت اہم، حساس اور بنیادی بحث ہے جس پر امام خمینی (رح) نےبھی کافی تاکید کی تھی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی بارہا اس پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے الحمد للہ قم میں بہت زیادہ کام کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: مغربی علوم انسانی کا ڈھانچہ ایسے مسائل سے بھرا ہوا ہے جو غیر الہی اور غلط نظریات سے جڑے ہوئے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے بعض مغربی علوم کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسانی علوم میں جو تبدیلیاں آئی ہیں اور جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، وہ مثبت ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان نظریات کے بعض حصے جیسے کہ طب، سماجیات، نفسیات، معاشیات، اور سیاست سمیت دیگر شعبوں کی ہم کبھی بھی مطلقا نفی نہیں کرتے میں بلکہ ان سب علوم سے بہترین استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .