۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله اعرافی در جمع اندیشمندان روسی

حوزہ/ انقلاب اسلامی کا بیان کردہ اسلام قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی مستند تعلیمات کے مطابق ایک حقیقی اور منطقی اسلام ہے اور کسی بھی افراط اور انتہا پسندی سے پاک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ اعرافی نے آج بروز منگل 23 جولائی کو روسی مفکرین کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان سیاسی اور ثقافتی تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان روابط بہت اچھے ہیں لیکن ہمیں موجودہ صورتحال پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہمارے اور روس کے تعلقات سے نہ صرف ان دونوں ممالک بلکہ خطے کے تمام لوگوں کے لئے نفع بخش ہیں۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: انقلاب اسلامی کا بیان کردہ اسلام قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی مستند تعلیمات کے مطابق ایک حقیقی اور منطقی اسلام ہے اور کسی بھی افراط اور انتہا پسندی سے پاک ہے۔

اس ملاقات میں اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے انقلاب اسلامی ایران کے نقطہ نظر سے دین اسلام کے مطالعے پر تاکید کرتے ہوئے کہا:حقیقی دین اسلام کو حوزہ علمیہ قم نے بیان کیا اور امام خمینی علیہ الرحمہ نے اس کی ترویج کی ، یہی ایک صحیح اور متوازن اسلام ہے جسے دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام میں ہمیں اسلام کے بارے میں دو طرح کے غلط مطالعے دیکھنے میں ملتے ہیں، پہلا:اسلام کی غلط تفسیر، جسے ایک لبرل اسلام کہا جاتا ہے،ہم اس اسلام کو امریکی اسلام کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:دوسرا وہ اسلام ہے جو بیاد پرستی پر منحصر ہے، یہ بھی اسلام کی ایک غلط تشریح و تفسیر ہے، کیوں اس طرح کے اسلام سے تکفیری اور دہشت گرد گروہ وجود میں آتے ہیں، یہ گروہ بعض وقت مغربی ممالک کی حمایت سے پروان چڑھتے ہیں، اس کی مثال خود داعش ہے جس کے خلاف شام میں ایران اور روس لڑ رہے ہیں، تاہم، اس طرح کی سوچ بعض اوقات مختلف علاقوں میں غلط تحریکوں کا باعث بنتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .