۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی عوام کو انتخابات میں بھرپور شرکت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی کے ایرانی عوام کو انتخابات میں بھرپور شرکت پر خراجِ تحسین کے سلسلہ میں جاری پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

«...وَتِلْکَ الْأَیَّامُ نُدَاوِلُهَا بَیْنَ النَّاسِ وَلِیَعْلَمَ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا وَیَتَّخِذَ مِنْکُمْ شُهَدَاءَ...» (آل‌عمران/۱۴۰)

یہ تو ایام (زمانہ کے اتفاقات اور نشیب و فراز) ہیں جنہیں ہم لوگوں میں باری باری ادلتے بدلتے رہتے ہیں (تمہیں یہ چوٹ اس لئے لگی) کہ خدا (خالص) ایمان والوں کو جان لے۔ اور بعض کو (چھانٹ کر) شہید (گواہ) بنائے اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا۔

اور ہم ان دنوں کو لوگوں کے درمیان بدلتے ہیں [تاکہ انہیں نصیحت کی جائے] اور خدا ان لوگوں کو جانتا ہے جو [حقیقت میں] ایمان لائے ہیں اور انہیں گواہوں میں سے چن لیتا ہے۔

5 جولائی 2024ء بروز جمعہ ایرانی معزز عوام نے پولنگ اسٹیشنز پر جو خوبصورت اور پرجوش مناظر تخلیق کئے، وہ واقعی شاندار اور قابل ستائش ہیں۔

خدا کے فضل و کرم سے ایک بار پھر لوگوں کی مدبرانہ اور موثر شرکت نے دشمن کو شکست کی دھول چاٹنے پر مجبور کیا ہے۔

اس طرح کے انتخابات جو کہ مکمل اور انتہائی منظم اور نظم و ضبط کے ساتھ آزادانہ، رقابتی اور بہترین ماحول میں انجام پائے، یہ انتہائی فخر کی بات ہے۔

الحمد للہ؛ اس الہی امتحان میں ایرانی عزیز قوم کی بھرپور شرکت اور عوام کے منتخب صدر کو ووٹوں کی اکثریت سے جمہوری اسلامی ایران ایک اور امتحان میں کامیاب ہوا۔

میں انتہائی عاجزی کے ساتھ خداوند متعال کا، اسی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام تقلید، علماء کرام اور حوزہ اور یونیورسٹی کی شخصیات خصوصا طلاب و مبلغین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مختلف معاشرتی طبقات اور افراد کو انتخابات میں شرکت پر تشویق کی اور انہیں ان کا فریضہ یاد دلایا۔

اسی طرح میں صدارتی انتخابات کے تمام معزز امیدواروں کا احترام اور توصیف کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے منتخب صدر جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دعا ہے کہ وہ اس عظیم امانت اور سنگین ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیں اور انقلابِ اسلامی اور اس کی اقدار کے تحفظ اور جمہوری اسلامی ایران اور اس کے معزز عوام کی ایمانداری سے خدمت کرتے ہوئے ملک اور ان افراد کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کریں۔

وَلَیَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ یَنْصُرُهُ

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .