۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
پزشکیان

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی 28 جولائی 2024ء کو نئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے کا سرکاری حکمنامہ جاری کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے باقاعدہ صدر بننے کا سرکاری حکمنامہ 28 جولائی 2024ء کو جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تہران میں حسینیہ امام خمینی رہ میں ایک اعلی سطحی تقریب ہو گی جس میں اعلی سرکاری حکام شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے 28 جولائی 2024ء کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے کے باقاعدہ سرکاری حکمنامہ جاری ہونے کے بعد منگل 30 جولائی 2024ء کو نئے ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ جس میں ایرانی گارڈین کونسل، عدلیہ، فوج اور سول اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی نو منتخب صدر آئین کی شق 121 کے مطابق حلف اٹھائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دینے کی قسم کھائیں گے اور آخر میں حلف نامے پر دستخط بھی کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .