۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شہباز شریف / مسعود پزشکیان

حوزہ/ نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حلف برداری کی تقریب 30 جولائی 2024ء کو منعقد ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حلف برداری کی تقریب 30 جولائی 2024ء بروز منگل کو منعقد ہو گی۔ جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک وزیراعظم پاکستان سمیت پانچ ممالک کے صدور اور 10 ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز نے ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ حلف برادری کی تقریب ایران کے دارالحکومت تہران کے پارلیمنٹ میں 30 جولائی 2024ء بروز منگل کو ہو گی۔ اس سے پہلے آج 28 جولائی کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک فرمان کے ذریعہ انتخابات میں ایرانی عوام کی کثرت حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .