۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
PHOTOS : Cérémonie de la 14e approbation présidentielle

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کل صدارتی عہدے پر براجمان ہوں گے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 70 سے زائد ممالک کے وفود اور ملکی و بین الاقوامی 600 سے زائد صحافی شریک ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے چودہویں نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کل صدارتی عہدے پر براجمان ہوں گے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 70 سے زائد ممالک کے وفود اور ملکی و بین الاقوامی 600 سے زائد صحافی شریک ہوں گے۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی جانب سے ڈاکٹر پزشکیان کے بحیثیت صدر انتخاب کی باقاعدہ توثیق کے بعد، حلف برداری کی تقریب کل منعقد ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوریج کرنے 600 سے زائد ملکی و غیر ملکی صحافی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی جانب سے توثیق کے بعد پارلیمنٹ میں کلام الٰہی کے سامنے نو منتخب صدر حلف اٹھائیں گے اس موقع پر عوامی نمائندے، شورائے نگہبان کے اراکین اور عدلیہ کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی حکم پر حلف برداری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حلف برادری کے حوالے سے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزارتِ خارجہ، وزارتِ مواصلات، وزارتِ داخلہ، سیکورٹی ادارے سمیت مسلح افواج اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے چودہویں صدر ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں مختلف سربراہانِ مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

تاجکستان، ترکمانستان، مرکزی افریقہ، پاکستان، سوریہ، سربیا، کیوبا، آذر بائیجان، آرمینیا، جارجیا اور گینے بساؤ کے صدور اور وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن، میانمار، زمبابوے، کرغزستان، برازیل، مالدیپ اور گبون کے نائب صدور اور نائب وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، تنزانیہ، نائیجر، وینزویلا، بحرین، یمن، لیبیا، مصر، سوڈان، بولیویا، کویت، ماریطانیہ، کانگو، گیمبیا اور اریٹریا کے وزرائے خارجہ تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ ہندوستان، نکاراگوئے، گھانا، بلغاریہ، آئس لینڈ، تیونس، ہنگری، کولمبیا، اکواڈور، میکسیکو، چلی، یوروگوائے، مالٹا اور سیرالیون کے وزراء اور سفراء کے وفود شریک ہوں گے۔

تقریب حلف برداری میں علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نیز شرکت کریں گے، جن میں شنگھائی تعاون کونسل، IRORA, PUIC, D8, APA, OIC وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .