۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
رہبر انقلاب

حوزہ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے حزب اللہ کے موقف کو پوری طرح سے مدبرانہ، عاقلانہ اور مصلحت کے مطابق بتایا اور کہا کہ آگے کا راستہ بھی اسی تناظر میں طے کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے لبنان کے مختلف دھڑوں اور جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی ہماہنگي اور ان کی جانب سے مزاحمت کے موقف اور فیصلوں کی حمایت کو اس ملک کی سیاست میں حزب اللہ کی کامیابی کی نشانی بتایا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے جناب نعیم قاسم سے کہا کہ جناب سید حسن نصر اللہ کو میرا سلام کہیے گا اور کہیے گا کہ میں ہمیشہ ان کے لیے اور لبنانی مزاحمت کے تمام کمانڈروں اور سپاہیوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے لبنان کی تازہ صورتحال اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر جنگ کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .