منگل 7 جنوری 2025 - 19:54
امریکی-اسلامی تعلقات کونسل نے برازیل کی تعریف کی/ کہا امریکہ میں صیہونی فوجیوں اور رہنماؤں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

حوزہ/ امریکی-اسلامی تعلقات کونسل (CAIR)، جو کہ امریکہ میں شہری اور اسلامی حقوق کی سب سے بڑی تنظیم ہے، اس نے ایک برازیلی جج کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ اس فیصلے میں جج نے برازیل کی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک سابق اسرائیلی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں تحقیقات کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی-اسلامی تعلقات کونسل (CAIR)، جو کہ امریکہ میں شہری اور اسلامی حقوق کی سب سے بڑی تنظیم ہے، اس نے ایک برازیلی جج کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ اس فیصلے میں جج نے برازیل کی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک سابق اسرائیلی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں تحقیقات کرے۔ یہ اسرائیلی فوجی تعطیلات کے لیے برازیل آیا تھا۔

کونسل نے امریکی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ برازیل کی طرح اسرائیلی فوجیوں اور عہدیداروں پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کی وجہ قانونی کارروائی کریں۔

رپورٹ کے مطابق، مذکورہ اسرائیلی فوجی، جو اپنے فوجی دور میں غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کر رہا تھا، برازیل میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ یہ مقدمہ ہندرجب فاؤنڈیشن (HRF) کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جو غزہ میں سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات برازیل کے علاوہ سری لنکا، تھائی لینڈ، بیلجیم، نیدرلینڈ، سربیا، آئرلینڈ اور قبرص میں بھی شروع ہو چکی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha