۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گروه 20

حوزہ/ جی 20 کے سربراہان نے برازیل کے شہر ریودوژانیرو میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گروپ 20 کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں غزہ میں جاری انسانیت سوز بحران اور لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بیان میں غزہ تک امدادی سرگرمیوں کی فوری بحالی پر زور دیا گیا ہے۔

جی 20 کے رہنماؤں نے جنگ کے انسانی نقصانات اور اس کے منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے تنازع کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

بین میں کہا گیا: "ہم غزہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2735 کے تحت جامع جنگ بندی اور لبنان میں ایسی صورتحال پیدا کرنے پر متفق ہیں جس سے دونوں جانب کے شہری محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔"

واضح رہے کہ جی 20 کا انیسواں اجلاس "منصفانہ دنیا اور پائیدار سیارہ" کے عنوان کے تحت منعقد ہوا، جس میں رکن ممالک کے علاوہ افریقی یونین اور یورپی یونین نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .