۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ابراہیم الموسوی

حوزہ/ حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے سربراہ محمد عفیف کی شہادت پر لبنانی رکن پارلیمنٹ اور کمیٹی برائے میڈیا و مواصلات کے سربراہ، ابراہیم الموسوی نے اظہار تعزیت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے سربراہ محمد عفیف کی شہادت پر لبنانی رکن پارلیمنٹ اور کمیٹی برائے میڈیا و مواصلات کے سربراہ، ابراہیم الموسوی نے اظہار تعزیت کیا۔

ابراہیم الموسوی نے ایک بیان میں کہا: "محمد عفیف نے اپنی شہادت کے لیے بےحد محنت کی اور بالآخر اس سعادت اور مقام کو پا لیا۔ ہم ان کے اور ان کے شہید ساتھیوں 'ہلال ترمس،' 'موسیٰ حیدر،' 'محمود الشرقاوی' اور 'حسین رمضان' کے لیے اس کے علاوہ کچھ اور تصور نہیں کر سکتے تھے۔"

انہوں نے شہید محمد عفیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہ سکون اور وقار جو تمہیں نصیب ہوا ہے، اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ تم نے بلند ترین مقام کو پالیا اور اپنے نام کو اپنے محبوب سید مقاومت کے ساتھ ثبت کر لیا۔ تم وہی ہو جس کی آنکھوں سے سید نصراللہ کی پاکیزہ روح پر آنسو بہے، اور تم نے ان سے خواہش کی کہ تمہیں دنیا کی تنہائی میں چھوڑ نہ دیں۔"

ابراہیم الموسوی نے مزید کہا: "تم ہمیشہ سید نصراللہ کی صدا پر 'لبیک یا نصراللہ' کہنے والوں میں شامل رہے، اور یہ قربت دنیا اور آخرت میں تمہارے لیے باعثِ شرف بن گئی۔"

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا: "میں تمہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، اے پاکیزہ روح، اے ایثار اور قربانی کی عظیم مثال! شہادت تمہارے شایانِ شان ہے، اور یہ تمہارے لیے بہترین انعام ہے۔"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .