۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
محمد رعد

حوزہ/ ’’مزاحمت سے وفاداری‘‘ نامی لبنانی مزاحمتی گروہ کے سربراہ محمد رعد نے آج صیہونی حکومت کو سخت وزرننک دی ہے۔

حوزہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،’’مزاحمت سے وفاداری‘‘ نامی لبنانی مزاحمتی گروہ کے سربراہ محمد رعد نے آج صیہونی حکومت کو سخت وزرننک دی ہے،محمد رعد نے لبنان کے خلاف ہمہ گیر جنگ شروع ہونے کے امکان کے بارے میں میڈیا میں پھیلنے والے وسوسوں کے جواب میں صیہونی حکومت کو کہا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر اور ہمہ گیر جنگ شروع کرنے کا آپشن اختیار کرتا ہے تو یہ جنگ اس کے جعلی وجود کے خاتمے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے صیدا میں آیت‌الله عفیف النابلسی کی برسی کی مجلس میں کہا کہ غزہ کے عوام کی مزاحمت اور مزاحمتی قوتوں کی بہادری اور غزہ میں مزاحمتی محاذوں کی حمایت کی وجہ سے غزہ میں دشمن کے مقاصد ناکام ہو گئے۔

یہ بیانات مقبوضہ شام کے گولان میں واقع مجدل شمس کے ایک اسٹیڈیم میں اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائل کے گرنے کے بعد حزب اللہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سائے میں دیے گئے، ہفتے کی شام یہ راکٹ صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم سے فائر کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

صیہونی حکومت نے سب سے پہلے سب کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ حزب اللہ نے ایک میزائل سے اس علاقے پر حملہ کیا ہے، لیکن حزب اللہ نے اس کی سختی سے تردید کی اور دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ مجدل شمس میں دھماکے کی وجہ اسرائیلی میزائل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .