۲۸ آبان ۱۴۰۳ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 18, 2024
استشهاد القيادي في حزب الله 'محمد عفيف' بغارة صهيونية

حوزہ/ حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت کے رأس النبع میں غاصب و جابر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت کے رأس النبع میں غاصب و جابر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

لبنان میں شام کی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل علی حجازی نے حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عفیف اتفاقی طور پر اس عمارت میں آئے تھے اور شدید بمباری میں شہید ہو گئے۔

بمباری کے وقت شام کی بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم اس بمباری میں 5 افراد شہید ہوئے۔

شہید سید حسن نصر اللہ کے میڈیا ایڈوائزر اور حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ شہید محمد عفیف کون تھے؟

شہید محمد عفیف نے 1983 میں حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس گروپ کے بانی ارکان میں شمار ہوتےتھے۔ انہوں نے شروع ہی سے پارٹی کے تشکیل میں اہم اور موثر کردار ادا کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کی اہم شخصیات میں شمار ہونے لگے۔ 2014 میں، وہ حزب اللہ کے میڈیا سیل کے سیکریٹری مقرر ہوئے اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پارٹی کے پیغامات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ بحران اور تنازعات کے وقت۔

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے، محمد عفیف حزب اللہ کے ٹیلی ویژن چینل المنار میں خبروں اور سیاسی پروگراموں کے شعبے کے ڈائریکٹر تھے۔

شہید محمد عفیف کے حزب اللہ کے اہم رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ وہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے میڈیا ایڈوائزر تھے اور پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل عباس موسوی کے بھی بہت قریبی دوست تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .