۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایران کا اسلامی انقلاب ایک معجزہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے کل حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی کی برسی کے موقع پر کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے علاقے کے سرکش ترین ڈکٹیٹر پہلوی حکومت کو سرنگوں کر کے امریکہ اور اسرائیل کو ایران سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید عباس موسوی حضرت امام خمینی (رح) سے کافی مانوس تھے۔

سید حسن نصرالله نے اس انٹرویو میں کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر عبوری صیہونی حکومت زوال کے دھانے پر ہے سوشل میڈیا میں اسرائیل کیلئے عبوری حکومت کے عنوان کی حمایت کی۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کی نابودی کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے داخلی حالات کافی خراب ہیں اور عالمی صورتحال اسرائیل کی نابودی کی سمت گامزن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .