۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیخ علی الصددی - بحرین

حوزہ / شیخ علی صددی نے کہا: جنوبی افریقا اور برازیل کی جانب سے غزہ کی حمایت، ان مسلمان حکومتوں کے لیے باعث ننگ و عار ہے جو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرین کے شیعہ عالم دین اور الدراز، نامی ٹاؤن میں واقع مسجد امام صادق (ع) کے خطیب نماز جمعہ نے اپنے بیان میں کہا: جنوبی افریقہ اور برازیل کی جانب سے غزہ کی حمایت ان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کی اپیل اور غاصب صیہونی حکومت کو اپنا دشمن سمجھنا، ان مسلم ممالک کے لیے باعث ننگ ہے جو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جہاں بھی ظالم اور مظلوم موجود ہوں وہاں ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ظالم کو اپنا دشمن سمجھیں اور مظلوم کی مدد اور حمایت کریں۔

شیخ الصددی نے کہا: ظالم کی مدد کرنا درحقیقت ظلم میں شریک ہونا ہے اور ظلم میں شریک ہونا، ظلم اور آشکار جرم ہے۔

انہوں نے کہا: وحشی اور ظالم صیہونیوں اور اپنے حقوق سے محروم ہمارے فلسطینی دینی بھائیوں کے درمیان جنگ میں ہمیں مظلوم کی حمایت اور امداد کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .