۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
شیخ محمد صنقور

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد صنقور نے کہا: ظالم صہیونیوں نے غزہ جانے والی امداد کو روک کر نصف ملین فلسطینیوں کو فاقہ کشی اور بھکمری کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے دار الحکومت منامہ میں الدراز ٹاؤن کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد صنقور نے مسجد امام صادق علیہ السلام میں خطبہ نماز جمعہ کے دوران کہا: ظالم و دہشت گرد صہیونی حکومت نے غزہ میں گھروں، ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے مراکز کو تباہ کیا لیکن پھر بھی اس کا دل نہیں بھرا، اس نے مسلسل لوگوں کی جانیں لیں جن کی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کر گئی ، 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کیا، لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا جن کے پاس سخت سردی اور شدید بمباری سے بچانے کے لیے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے، لیکن اس سب سے اس کے دل کو ٹھنڈک نہیں پہنچی اور جہاں بھی فلسطینی گئے ان کا پیچھا کر کےانہیں نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا:اس ناقابل بیان ظلم و بربریت کے باوجود صہیونیوں کا ظلم روز بروز مزید وحشیانہ ہوتا جا رہا ہے، اس نے دنیا بھر سے جانے والی فوری امداد کو غزہ پہنچنے سے روک کر غزہ کے لوگوں کو بھکمری کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے، بعض ماہرین کے مطابق نصف سے زیادہ لوگ قحط اور بھکمری سے متاثر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت کا ہدف یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی ہی سرزمین سے بھگا دے اور مزاحمتی محاذ پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ ان کی تمام شرائط کو قبل کر لے، لیکن چاہے جتنا ظلم و ستم ہو غزہ کے لوگ اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے، غاصب صیہونی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور مزاحمت کے بہادر جوان اس کو پے در پے ذل آمیز شکست دیتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .