حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین مرر (Bahrain Mirror) نے لکھا:جمعیت منبر اسلامی کے سابق نمائندے اور رکن محمد خالد نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت بحرین نے خلیج فارس تعاون کونسل ممالک کے قاریوں اور مبلغین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کے لیے آنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا:ملکی حکام کو چاہیے تھا کہ وہ مبلغین اور قاریان قرآن پر پابندی لگانے کے بجائے بحرین کے عیش عشرت کے مقامات، فحاشی کے اڈے اور شراب خانوں پر پابندی لگاتے۔