حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی کونسل علماء بحرین کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مجید المشعل نے کہا: آج کے دور میں واحد چیز جو موثر ہو سکتی ہے وہ مقاومت کی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا: آج دنیا صرف طاقت کی منطق کو سمجھتی ہے، اس لیے تمام مسلم قوموں کو مقاومتی محور کے گرد جمع ہونا چاہئے۔
اسلامی کونسل علماء بحرین کے سربراہ نے مزید کہا: امریکہ اور مغرب کے زیر تسلط دنیا میں آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس کے صرف انسانی اور اخلاقی پہلو پر بھروسہ کرنا کافی اور درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: دنیا کب تک غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کو دیکھتی رہے گی جو غزہ کے عوام کو بمباری کے ساتھ ساتھ بھوک و افلاس سے بھی مار رہی ہے اور گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور زندگی سے متعلق ہر چیز کو تباہ کر رہی ہے؟!