۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ جمعہ کو علی الصبح ایک بیان میں، امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر (طوفان الاقصیٰ) کے جواب میں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی "ضرورت سے زیادہ" تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کی صبح 7 اکتوبر (طوفان الاقصیٰ) کے جواب میں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو ضرورت سے زیادہ قرار دیا۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرا خیال ہے کہ غزہ میں [اسرائیل] کا ردعمل بہت زیادہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ شروع ہوئے چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حامی رہا ہے، اس جنگ میں 28 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 70 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، غزہ کی تقریباً 80فیصد آبادی بھی بے گھر ہو چکی ہے۔

جو بائیڈن نے جمعہ کی صبح یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے قطریوں سے رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کی ہے اور ان پر غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے لیے ان پر عوامی دباؤ بہت زیادہ بڑگ گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .