۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
یمن

حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے یمن کی سرزمین پر امریکہ اور برطانیہ کے حالیہ حملوں کے جواب میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے آج صبح ایک امریکی جہاز پر حملے کا اعلان کیا، یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ اس ملک کی بحریہ نے خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے "لیوس بی پلر" نامی بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق یہ حملہ فلسطینی عوام کی حمایت اور یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے جواب میں ایک مناسب بحری میزائل کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، یمنی فوج کی کارروائیوں کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے حال ہی میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کیے تھے۔

یہ حملہ یمنی فوج کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد کیا گیا، جس کے بارے میں "المیادین" نیٹ ورک نے اپنے خصوصی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ برطانوی جہاز اسرائیلی جنگجوؤں کے لیے ایندھن لے جا رہا تھا۔

یحیٰ سریع نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج اسرائیلی بحری جہازوں اور ان جہازوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی جن کی منزل مقبوضہ فلسطین ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں اضافے کے بعد یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین جانے والے کسی بھی اسرائیلی جہاز اور بحری جہاز کو بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی ہے، اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد امریکہ نے یمنی مسلح افواج سے نمٹنے کے لیے ایک اتحاد تشکیل دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .