۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بحیرہ احمر

حوزہ/ بحیرہ احمر میں یمنی فورسز کے کامیاب کریک ڈاؤن کے بعد ایک برطانوی جنگی جہاز کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحیرہ احمر میں یمنی فورسز کے کامیاب کریک ڈاؤن کے بعد ایک برطانوی جنگی جہاز کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے، اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک یمنی اہلکار نے کہا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی جنگی جہازوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے جمعرات کو ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی، اسرائیلی اور برطانوی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی۔

اس سے ایک روز قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ یمن کے میزائل حملوں کی وجہ سے برطانیہ کی رائل نیوی ایچ ایم ایس ڈائمنڈ جنگی جہاز کو بحیرہ احمر سے ہٹانے پر مجبور ہو گئی ہے، یمنی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں ایک میزائل کو HMS ڈائمنڈ کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حالانکہ ویڈیو فوٹیج میں حملے کے وقت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ برطانوی جنگی جہاز کی طرح دیگر جنگی جہاز بھی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوں گے، جب تک غزہ کی جنگ جاری رہے گی، یمن پر حملے جاری رہیں گے اور ملک کی ناکہ بندی جاری رہے گی، بحیرہ احمر میں دشمن کے جہازوں کے خلاف آپریشن بھی جاری رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .