۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عبد السلام

حوزہ/ یمن کی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

تحریک انصار اللہ پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے ردعمل میں اس تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن امریکی فیصلوں سے بالکل متاثر نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ یمن کی فلسطینیوں کے تئیں حمایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی، قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعے کے روز یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

عبدالسلام نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ہم اپنے تمام وسائل سے غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے، یمن کی انصار اللہ کے مطابق ہم بحیرہ احمر میں ہر اس جہاز کو روکیں گے جو اسرائیل کا ہو یا اسرائیل جا رہا ہو، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمن ان ممالک میں شامل نہیں ہے جو امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، انصار اللہ پر پابندی لگانے کا مقصد صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے پر اکسانا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہی ہے جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ہمارے پانیوں میں آیا اور دوسروں کو دہشت گرد کہنا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف حملے بند نہیں کرتی، وہ بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے ہر جہاز کو روکے گی اور اسے وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یمن کی فوج کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کے بحری جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت ہے تاہم اسرائیلی جہاز اور اسرائیل کی طرف جانے والے کسی بھی جہاز کو وہاں روک دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .