پیر 3 مارچ 2025 - 17:21
سعودی حکام یوکرین کے صدر سے عبرت حاصل کریں / امریکہ پر اعتماد سراب کی مانند ہے

حوزہ / یمنی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما نے کہا: سعودی حکام وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کے ساتھ ہونے والے توہین آمیز سلوک سے عبرت حاصل کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یمنی عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک رہنما نے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ہونے والے برتاؤ سے سبق حاصل کریں۔

یمنی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد فرح نے سوشل میڈیا پر سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آپ نے دیکھ لیا کہ امریکہ نے مشرقی یورپ میں اپنے سب سے قریبی اتحادی اور یہودی پس منظر رکھنے والے فرد کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور کس طرح سے اس کے ساتھ اتحاد سے پیچھے ہٹ گیا؟"۔

انہوں نے کہا: کیا اس بات کی کوئی ضمانت ہے کہ آپ کی دولت اور اثاثے جو آپ نے امریکی بینکوں میں جمع کر رکھے ہیں، محفوظ رہیں گے؟۔ کیا اس بات کی کوئی گارنٹی ہے کہ امریکہ یوکرائن جیسا سلوک آپ کے ساتھ نہیں کرے گا؟

یمنی عوامی تحریک انصار اللہ کے سینئر رہنما نے کہا: امریکہ پر اعتماد سراب کی مانند ہے۔ جب امریکی حکام ان لوگوں کے ساتھ بھی تحقیر آمیز رویہ اپناتے ہیں جنہیں وہ اپنا قریبی دوست سمجھتے ہیں تو سوچنے کا مقام ہے کہ وہ ان عربوں اور مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک کریں گے جنہیں وہ ناپسند کرتے ہیں؟۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha