۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عبدالملک الحوثی

حوزہ/ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم قومی سطح پر اتحاد و اتفاق کے حصول، اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے اور اداروں کی اصلاح کے لیے کام جاری رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم قومی سطح پر اتحاد و اتفاق کے حصول، اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے اور اداروں کی اصلاح کے لیے کام جاری رکھے گی۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے نئے ہجری قمری سال کے آغاز اور محرم کی آمد کے موقع پر ٹیلی ویژن کے ذریعے یمن کے عوام سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں عالم اسلام، یمنی قوم، مجاہدین، پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور یمنی عوام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کو اپنے لیے مثالی رکھیں اور اپنے آباؤ اجداد کی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کریں کہ وہ ایمانداری کے ساتھ ان کی راہ پر گامزن رہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو پیغمبر اسلام (ص) کی تحریک اور آپ کی ہجرت سے درس لینا چاہئے، سید عبدالمالک نے کہا کہ یہودی لابی، امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی استکبار اور استبداد کی صف اول میں ہیں اور وہ انسانیت کو وحیانی تعلیمات سے دور کرنے کے درپے ہیں، لیکن یمنی قوم ایسے نظریات کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہم سامراج کے چنگل سے آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .