پیر 17 مارچ 2025 - 17:16
ایران کبھی امریکہ کی خودسریوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا

حوزہ / حجت الاسلام حسینی نے کہا: بعض لوگ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ یہ آرزو اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے کہ ایران، امریکہ کی خودسریوں کے آگے سر جھکائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے جشن میلاد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی تقریب میں خطاب کے دوران اس مبارک مناسبت کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اخلاقی اور تخلیقی صفات کے لحاظ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے زیادہ مشابہہ تھے۔

انہوں نے امام حسن علیہ السلام کے فیصلوں میں عقلانیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اُس دور میں آپ علیہ السلام کے حقیقی یار و مددگار کم تھے اور بہت سے اصحاب نے اہم مواقع پر امام کو تنہا چھوڑ دیا۔

امام جمعہ دیر نے امام حسن علیہ السلام کے صلح نامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام حسن علیہ السلام نے فرمایا: "اگر میں جنگ جاری رکھتا تو وہی لوگ جو ساتھ دینے کا دعویٰ کرتے تھے، مجھے دشمن کے حوالے کر دیتے اور لوگوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی۔"

انہوں نے امریکہ کی بدعہدی اور ٹرمپ کے اقتصادی معاہدہ سے خارج ہو جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: کیا آج ایران ایسی حالت میں ہے کہ امام حسن علیہ السلام کے دور کی طرح تسلیم ہو جائے؟ کیا کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارا صدر، ٹرمپ کے سامنے زلنسکی کی طرح کمزور اور بے بس دکھائی دے؟

شہر دیر کے امام جمعہ نے مزید کہا: الحمد للہ ایران آج استکبار کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا بھی اس طاقت سے واقف ہے۔ اگر ہم ذرا بھی پیچھے ہٹے تو یاد رکھیں وہ سو قدم آگے بڑھیں گے۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: کچھ لوگ تاریخ کو مسخ کرنا چاہتے ہیں مگر وہ یہ خواب قبر میں لے جائیں گے کہ ایران، امریکہ کی خودسریوں کے سامنے کبھی سر جھکائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha