حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر محلات کے امام جمعہ حجت الاسلام مهدی ربانی نے اس شہر کی مسجد القائم میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: رہبر انقلاب کے گزشتہ شب کے بیانات نہایت اہم تھے جس میں انہوں نے بسیج کے بارے میں فرمایا کہ بسیج ایک عظیم اور قیمتی قومی تحریک ہے جسے نسل در نسل جاری رہنا چاہیے کیونکہ ظلم اور مستکبرین کی زیادتیوں کے مقابلے میں بسیج ہی عنصرِ اصلی مقاومت ہے۔
خطیب جمعہ محلات نے مزید کہا: آج بسیجی فکر دنیا کے بڑے حصے میں پھیل چکی ہے اور جہاں بھی مظلوم کی حمایت ہوتی ہے وہاں اس فکر کا اثر دکھائی دیتا ہے۔
امام جمعہ محلات نے رہبر انقلاب کے بارہ روزہ جنگ کے تجزیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب نے تاکید کی ہے کہ ملت ایران اس جنگ میں امریکہ اور حکومت صہیونی کو اصل شکست خوردہ سمجھتی ہے۔ اگرچہ کچھ خسارتیں ہوئیں مگر دشمن اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور شکست کے ساتھ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔
حجت الاسلام ربانی نے اپنے خطاب میں بحرانِ اوکرائن کا تجزیہ پیش کیا اور کہا: اوکرائن کے حکمرانوں کا امریکہ پر اعتماد ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنی تمام بازدار قوت چھوڑ دی اور پھر مغربی پروپیگنڈے کے ذریعے ایک نا تجربہ کار اور وابستہ فرد برسرِ اقتدار لایا گیا جس کے بعد اوکرائن نیٹو کے اڈے میں تبدیل ہو گیا اور یہی صورتحال روس کی حملے اور اس تباہ کن جنگ کا بہانہ بنی۔
انہوں نے مزید کہا: مختلف ممالک کے تجربات بتاتے ہیں کہ امریکہ پر اعتماد کا نتیجہ ہمیشہ خسارت، تحقیر اور غارت کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں۔









آپ کا تبصرہ