اتوار 9 فروری 2025 - 07:00
آج امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت دنیا بھر میں سب سے زیادہ منفور ہیں

حوزہ / ایران کے شہر کرج میں نمازِ جمعہ کے خطیب نے کہا: رہبر معظم کے بیان کے بعد مذاکرات کی بات کرنا، قوم اور قومی مفادات سے خیانت ہے۔ آج خود امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت، جو دنیا میں سب سے زیادہ منفور ہیں، دینا بھر کی قوموں کی نظروں سے گر چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر کرج میں نمازِ جمعہ کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی حسینی ہمدانی نے نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران رہبر معظم انقلاب کے انتباہ کو دہرایا ہوئے کہا: رہبر انقلاب نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ مغربی، خاص طور پر امریکی اور صہیونی میڈیا ہمارے جوانوں کے ذہنوں، احساسات اور ارادوں کو قابو میں کرنے کے لیے منصوبے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن ہمارے نوجوانوں کے ایمان، عقیدے اور اخلاق پر کام کر رہا ہے تاکہ اپنے تئیں انہیں ایک بے اثر نسل میں تبدیل کر سکے اور انہیں ذلیل اور مغلوب بنا کر ان پر اپنی مرضی مسلط کر سکے۔

حجت الاسلام حسینی ہمدانی نے کہا: سابق امریکی صدر اوباما نے ایک انٹرویو میں، جب اس سے پوچھا گیا کہ ایران کو دس سال کا موقع کیوں دیا گیا، تو اس نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران کے اندرونی ڈھانچے کو نئی نسل کے ذریعے تبدیل کرنا تھا۔

انہوں نے کہا: آج، وہی امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت، جو دنیا میں سب سے زیادہ منفور ہیں، قوموں کی نظروں سے گر چکے ہیں۔ آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں جائیں، لوگ وہی نعرے لگاتے ہیں جو ہم ہر جمعہ امریکہ کے خلاف لگاتے ہیں اور پھر اسرائیل پر لعنت بھیج کر اسے مکمل کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha