۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں آج نماز جمعہ کے دوران حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر دلعزیز شہیدِ مقاومت، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، اور لبنانی مقاومت کے مجاہدین کی شہادت اسرائیل کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں آج نماز جمعہ کے دوران صدر انجمن شرعی شیعیان، حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر دلعزیز شہیدِ مقاومت، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، اور لبنانی مقاومت کے مجاہدین کی شہادت اسرائیل کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صہیونی طاقتیں دنیا کے مختلف خطوں میں بے بس اور بے کس قوموں کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہیں اور جبر و تشدد کے بل پر مظلوم انسانوں کی برحق آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ائ کا آج تہران میں خود نماز جمعہ کی اقتداء کرنے کے حوالے سے کہا کہ یہ عمل صہیونیت کے خلاف نبرد آزما ہونے کا اعلان ہے۔ اس پُرخطر حالت میں رہبر عزیز کا خطبہ اس بات کی دلیل ہے کہ لبنان اور فلسطین تنہا نہیں ہیں، بلکہ ایران ہمیشہ مستضعف قوموں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فرزندان توحید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا اور پُرامن طریقے سے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ہر جگہ مجالس اور قرآن خوانی کے ذریعہ شہید مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور صہیونی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی گئی۔ اس عظیم سانحہ کے موقع پر رہبر عزیز حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ائ ، مجتہدین عظام، اور غیور لبنانی قوم کے غم میں شرکت کرنا کسی بڑی قربانی سے کم نہیں ہے۔نماز جمعہ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی نعروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .