۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
علامہ سید ساجد نقوی / رہبر معظم

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ اعلیٰ معیار، حکیمانہ رہبری و رہنمائی اورشجاعت کا بہترین نمونہ ہے۔ رہبر معظم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن پر قابو پا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطبۂ جمعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خطبہ اعلیٰ معیار، حکیمانہ رہبری و رہنمائی اور شجاعت کا بہترین نمونہ ہے۔ اگر رہبر معظم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن پر قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم نے اپنے خطبے میں آشکار کیا ہے کہ دشمن کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات پید اکئے جائیں اور اس پالیسی کو مسلم ممالک میں مختلف طریقوں سے اپنایا گیا ہے دراصل دشمن کی پالیسی ہی تفرقہ انگیزی ہے۔ دشمن الگ الگ حملہ حملے کرتے ہیں لیکن حکم سب کو ایک ہی جگہ سے آتا ہے، اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن پر قابو پا سکتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا: اگر قرآن کریم کے مطابق مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو وہ اللہ کی بے پناہ طاقت، رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہوں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے / مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن پر قابو پا سکتے ہیں

آخر میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے متوجہ کیا کہ اصل مجرم سامراج ہے اور صہیونیت کی حالت ایسے غلام جیسی ہے جیسے کہ قرآن میں بھی ہے کہ "(وہ غلام )اپنے آقا پر ایک بوجھ ہے جہاں کہیں اسے بھیجے اس سے کوئی خوبی کی بات نہ بن پائے" او ر سامراج کا مقصد بڑا واضح ہے جس کی نشاندہی رہبر معظم نے فرمائی کہ سامراج نے صہیونی حکومت کے تحفظ کی گارنٹی لی ہے جو دراصل اس علاقے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنے کی سازش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سامراج کا مقصد صہیونی حکومت کو مغرب کیلئے انرجی اور سامان کی فراہمی کا دروازہ بنانا ہے، لیکن سامراج کا یہ خواب چکنا چور ہو گا، ان شاءاللہ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .