حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه امام سجاد (ع) قم المقدسہ میں اتوار 27 اردیبھشت بمطابق 17 مئی 2026ء کو امام محمد تقی الجواد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے "قائد امت کی شہادت کا پاکستان کے عوام پر اثر" کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔
اس پروگرام سے مدرسه امام سجاد (ع) کے مدیر محترم حجت الاسلام والمسلمین سید محمد علی نقوی نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: رہبر شهید (رہ) کی شہادت نے عالم اسلام اور خصوصا ملک عزیز پاکستان کی عوام کو اتحاد اور ہمدلی کا پیغام دیا ہے۔

مدرسه امام سجاد (ع) کے مدیر نے مزید کہا: حسینی ہر دور میں ظلم کے خلاف سر کٹوا تو سکتے ہیں لیکن کبھی سر جھکا نہیں سکتے یہی وجه ہے کہ آج سبھی مسلمان بلکه دنیا کا ہر باضمیر انسان یک زبان ہو کر ظالم کے ظلم کے خلاف اپنی صدا بلند کر رہا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد علی نقوی نے کہا: رہبر معظم کی شہادت کی برکت سے ایران، فسلطین اور لبنان کی مظلوم عوام کی حمایت میں آج پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔










آپ کا تبصرہ