منگل 5 مئی 2026 - 00:08
رہبرِ انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

حوزہ/باب العلم ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و رفقاء کی شہادت اور علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی نویں برسی کی مناسبت سے راولپنڈی پریس کلب میں ''شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باب العلم ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام رہبر معظم انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای و رفقاء کی شہادت اور علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی مرحوم کی نویں برسی کی مناسبت سے راولپنڈی پریس کلب میں ''شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

راولپنڈی پاکستان میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

کانفرنس میں علماء و دانشوران سمیت بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور دینی طلاب و طالبات نے شرکت کی۔

راولپنڈی پاکستان میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

کانفرنس کا آغاز معروف قاری سید محمد یحییٰ جعفری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول قاری اشفاق چشتی نے پڑھی۔ مرحوم علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کے برادر اکبر سید فضل عباس ہمدانی نے شرکاء کو خیر مقدم کہا۔

پروگرام سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، ڈائریکٹر خانہ فرھنگ آقائی طاھری، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر و علامہ عارف حسین واحدی، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، تحریک فیضان اولیاء کے سربراہ علامہ محمود احمد تبسم، سابق رکن پارلیمنٹ آزاد کشمیر سید غلام رضا نقوی، مدرس جامعہ الکوثر علامہ شیخ احمد فخر الدین، جامعہ مظہر الایمان کے سربراہ علامہ محی الدین کاظم، صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا وسیم اظہر ترابی، صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ ڈاکٹر سید عامر ہمدانی، معروف تجزیہ نگار پروفیسر شوذب عسکری، علامہ سید زاہد بخاری ، علامہ سید جعفر نقوی ، مولانا سید سبطین حسینی ، مولانا بنیامین نقوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

راولپنڈی پاکستان میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

راولپنڈی پاکستان میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

خطباء نے رہبر انقلاب اسلامی اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کے علو درجات کے لئے دعا کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہادت نے انسانیت کو نئی روشن سمت عطا کی ہے اور ان کی عظیم شہادت کے بعد ہر جگہ کے حالات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

قائد ملت کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے۔

پروگرام میں مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان و سیکریٹری جنرل باب العلم ٹرسٹ سید اظہار بخاری، فرزند محسن ملت علامہ شیخ اسحاق نجفی، سربراہ نیڈ فاونڈیشن پاکستان سید واصف نقوی، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، علامہ انتصار جعفری، علامہ سجاد کاظمی، علامہ قاسم جعفری، علامہ سجاد ہمدانی، علامہ عقیل اصغر کاظمی، راجہ حسیب محمد خان ایڈوکیٹ، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید فتح رضوی، رہنما شیعہ علماء کونسل گجرات چوہدری عبداللہ رضا، علامہ شیخ قیصر نجفی، علامہ نقاش الحسنین، علامہ نقی ہمدانی، علامہ امیر جعفری، علامہ وزیر کاظمی، علامہ طاہر عباس ، مولانا کوثر حیدری ، معروف صحافی سید مہتاب حیدر ، عامر سجاد سید ، سید وقار تراب و دیگران نے شرکت کی۔

راولپنڈی پاکستان میں شہداء و علماء تعزیتی کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ انقلاب کی سیرت کا دقیق و عمیق مطالعہ عصر حاضر کی اہم ضرورت، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان

آخر میں باب العلم ٹرسٹ کے سربراہ سید محمد ھادی ھمدانی ایڈوکیٹ نے پروگرام کے شرکاء بالاخص قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha