جمعرات 7 مئی 2026 - 14:55
پاکستان کے اہل سنت برجستہ افراد کی ایران سے مکمل حمایت اور یکجہتی

حوزہ / غیور اور ولایتمدار پاکستانی قوم نے علماء و دانشوروں سے لے کر سیاستدانوں، شیعہ و سنی نوجوانوں تک، اپنے رہبر کی شہادت اور "جنگ رمضان" کے بعد کے حالات میں، علیحدہ علیحدہ مواقع پر ایران کی قوم سے حمایت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیور اور ولایتمدار پاکستانی قوم نے علماء و دانشوروں سے لے کر سیاستدانوں، شیعہ و سنی نوجوانوں تک، اپنے رہبر کی شہادت اور "جنگ رمضان" کے بعد کے حالات میں، علیحدہ علیحدہ مواقع پر ایران کی قوم سے حمایت کا اعلان کیا۔ خاص طور پر پاکستان کے اہل سنت برجستہ افراد کی ایران سے حمایت نے پاکستانی عوام میں ایران کے حوالے سے انتہائی مثبت تاثر دیا۔

ان اہل سنت برجستہ افراد میں:

مولانا فضل الرحمن، سربراہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان؛ مفتی منیب الرحمن، سربراہ تنظیم المدارس پاکستان اور سابق سربراہ مرکزی کمیٹی رویت ہلال؛ مفتی تقی عثمانی، مفتی اعظم دیو بند پاکستان؛ حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی پاکستان؛ صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی، مرکزی سیکرٹری پاکستان سنی نشین؛ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر اور مرکزی سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پاکستان؛ مفتی گلزار احمد نعیمی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان؛ پیر پگاڑا، سلسلہ قادریہ راشدیہ کے روحانی پیشوا؛ مولانا طارق جمیل، مشہور مبلغ پاکستان؛ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا ثاقب مصطفائی؛ مفتی ڈاکٹر صداقت فریدی، محقق و مصنف؛ عمر صدیق، ممتاز عالم اہل حدیث؛ مفتی شہاب الدین پوپلزئی؛ مفتی مکرم قادری وغیرہ شامل ہیں۔

اسی طرح پاکستان کے ممتاز علماء، دانشوروں اور میڈیا شخصیات نے ایران سے حمایت پر مبنی اپنی موجودہ اور آن لائن تقریروں کے ذریعے دنیا والوں تک ہم آہنگ پیغامات پہنچائے۔

اس کے علاوہ علمی مراکز اور مختلف سیاسی جماعتیں، جن میں ملی یکجہتی پاکستان (پاکستان کی مذہبی جماعتوں پر مبنی ایک اہم مذہبی سیاسی اتحاد) اور یونیورسٹی سیالکوٹ شامل ہیں، نے بھی شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور تاثر کا اظہار کیا۔ ان کی ملی و دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ایرانی قوم سے اپنی مکمل یکجہتی کا بھی اعلان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha