حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس، گزشتہ روز جامعۃ الرضا اسلام آباد میں مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی مجلسِ عاملہ کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تنظیمی امور، دینی و ملی صورتحال، علمی و تبلیغی سرگرمیوں اور آئندہ کے تنظیمی لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
مقررین نے اتحادِ امت، فروغِ فکرِ اہل بیتؑ اور قومی یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السلام پاکستان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں مختلف تنظیمی فیصلے بھی کیے گئے اور ملک بھر میں تنظیمی فعالیت کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔










آپ کا تبصرہ