جمعرات 7 مئی 2026 - 22:34
علامہ امین شہیدی کی علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال

حوزہ / علامہ محمد امین شہیدی نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات اور اہم امور پر مشاورت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے تحریکِ بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ملاقات کی۔ جس میں مختلف اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ قومی و علاقائی صورتحال، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ امت اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی اور بامقصد گفتگو ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں علماء کے درمیان 13 جون 2026ء کو مینارِ پاکستان میں شیڈول ’’شہیدِ امت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے آئندہ لائحۂ عمل، پروگرام کی تیاری اور مؤثر حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha