علامہ سید جواد نقوی
-
اقوام متحدہ ظالموں اور مجرمین کی پناہ گاہ بن چکا ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ادارہ درحقیقت مجرمین کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ اس کی حیثیت ایک ایسے پلیٹ فارم کی ہے جہاں عالمی طاقتیں اپنے ظلم کو قانونی جواز دلوانے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں۔ یہ ایک عالمی استعماری ہتھیار ہے جو انصاف کا نام لے کر ظالموں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔
-
پاکستان میں صیہونیت کی بڑھتی مضبوطی، عرب ممالک کے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان کو مشکلات میں ڈال کر غاصب صیہونی لابی اپنے مقاصد پورے کر رہی ہے، کہا کہ پاکستان میں صیہونیت کی بڑھتی مضبوطی، عرب ممالک کے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔
-
تصاویر/ پروفیشنلز آف تحریکِ بیداری کے زیر اہتمام "پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مقامی سازی" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
تصاویر/پروفیشنلز آف تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے زیر اہتمام "پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مقامی سازی" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
ناجائز صیہونی ریاست اپنے مقاصد میں ناکام/ دہشت گرد امریکہ کا وجود خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان اور حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہی ہے۔ دہشت گرد امریکہ کا وجود خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔
-
اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملہ، صہیونی غاصب کے منہ پر زوردار طمانچہ، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ فلسطینیوں کی مزاحمت نے مسلمان ممالک کی مصلحت پسندی اور منافقت کو بے نقاب کر دیا ہے،7 اکتوبر یوم اللہ ہے،اسرائیل کے خلاف غم و غصے کو ایک عالمی تحریک میں بدلنا چاہیے۔
-
شہید حسن نصر اللہ کا باطل کے خلاف قیام، تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیدارئ امت مصطفی کے سربراہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عصر حاضر میں اسلامی تحریکوں کے عظیم علمبردار اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، اپنی دختر گرامی اور بہادر ساتھیوں سمیت اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں شہادت کی اعلیٰ منزل پر فائز ہو گئے۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
پاکستان پر قرضوں کے لیے فلسطین کی حمایت، ایران اور چین سے تعلقات ترک کرنے کا دباؤ ہے
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ و جامعہ عروۃ الوثقی لاہور پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کے لیے فلسطین کی حمایت دستبرداری اور ایران اور چین سے تعلقات ترک کرنے کا دباؤ ہے۔
-
مسلمانوں کی خاموشی، خونریزی میں صہیونیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ غزہ کے مظلوموں سے لاتعلقی، امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت ہے، پاکستان میں غزہ المیے کے خلاف آواز نہ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
-
علامہ سید جواد نقوی نے بلوچستان کے مسائل کا حل پیش کر دیا
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کئی مہینوں سے شورش زدہ علاقہ بلوچستان کے مسائل کا حل پیش کر دیا ہے۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اربعین امام حسین ؑ کا ملک گیر اجتماع؛
عزاداری ظلم کے خلاف قیام، مظلوم کی حمایت اور ہر دور کی یزیدیت کے تعقب کا عمل ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ اربعین امام حُسین علیہ السّلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع جامعہ عروۃ الوثقی لاہور میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے عاشقین امام نے بھرپور شرکت کی۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
مسئلہ فلسطین ایسا نہیں ہے جسے مسلمان اقوام کی غیرت فراموش ہو جانے دے گی
حوزہ / حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ، تحریک بیداری امت مصطفی لاہور کے تحت مورخہ 05 اپریل 2024ء کو یوم القدس منایا گیا۔
-
جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان وحدت امت ریلی کا انعقاد:
وحدت امت قرآنی حکم؛ علمائے کرام مسلمانوں کی صفوں میں رخنہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ عید میلاد النبی ﷺ کی پرُ برکت مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ سے والٹن فیروز پور روڈ تک ایک عظیم الشان وحدت امت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا عظیم الشان اجتماع، ہزاروں شیعہ سنی کی شرکت:
پاکستان میں جاری فرقہ واریت شیعہ اور سنی کی نہیں، بلکہ یہ حسینت اور یزیدیت کے درمیاں معرکہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزه/ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور پاکستان میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں علماء و مشائخ سمیت ہزاروں شیعہ سنی نے شرکت کی۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کو ایک مثالی بورڈ بنائیں گے
حوزہ / مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
توہین صحابہ بل تشیع کے خلاف سازش ہے / کسی فرقے کو بھی کسی دوسرے فرقے کی توہین کا حق نہیں ہونا چاہیئے
حوزہ / تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے سینیٹ سے پاس ہونیوالے متنازع توہین صحابہ بل کو تشیع کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
امام خمینیؒ مرد آفاقی اور علامہ اقبال کی آرزو تھے / انہوں نے تمام قوموں کو آزادی کا فارمولہ بتایا
حوزہ / تحریک بیدارئ امت مصطفی کراچی کی جانب سے امام خمینی رہ كی 34 ویں برسی كے موقع پر عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
-
سفینہ تعاون کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری
حوزہ / سفینہ تعاون کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مستقل رہائش کے لیے تعمیر کیے جانے والے مکانات کا پہلا مرحلہ تکمیل ہو گیا ہے۔
-
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے تمام مدارس میں کلاسز کا دوبارہ آغاز 28 جولائی سے ہوگا
حوزہ/ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے تمام مدارس میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے اور کلاسز کا دوبارہ آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔
-
قوم کی نجات کا واحد حل شعور ور بیداری ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ / تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت زیر انتظام کراچی کے نشتر پارک میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 33ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان جلسےکا انعقاد کیا گیا۔
-
پیغام پاکستان کانفرنس:
قرآن اور اہلِبیت جیسا خزانہ رکھنے والی قوم کیلئے مغربی نظام کی پیروی باعثِ ننگ ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ خدا کرے کہ 1940 کی طرح ایک دن ایسا آئے کہ تمام پاکستان کے مسالک، تمام علماء،زعماء،دانشور و دانشمند جمع ہوں اور اسی یادگار پاکستان میں اجتماع کرکے قرارداد تشکیل امت محمدی منظور کریں اور پھر اس قرارداد کے مطابق امت تشکیل دیں۔
-
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کا پہلا سالانہ اجلاس؛
انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو، علاقائی ناظمین کا تعین اور نصاب کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا
حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی: ملکی، قومی اور دینی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نصاب اور تعلیمی نظام مجمع المدارس کی طرف سے قوم کو ہدیہ دیا جائے گا۔
-
مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کی مجلس عاملہ کا اجلاس/ ملی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کی منظوری
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مجمع المدارس تعلیم القرآن والحکمہ پاکستان میں ایک تعلیمی انقلاب کی بنیاد بنے گا۔ وہ تعلیمی اخلاق کا ارتقاء چاہتے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے جس چیز میں پاکستان کے تعلیمی نظام میں اضافہ ہوگا وہ تعلیمی اخلاق ہے۔
-
لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر انتظام جامعہ عروت الوثقی میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد:
مسلمان باہم دست و گریبان ہونے کی بجائے سامراجی قوتوں کے خلاف یکجا ہوں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ جامعہ عروہ کو منظور شدہ نئے وفاق کا بھی آج باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ مدیر جامعہ عروت الوثقی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیرات امام علی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج کے قلعہ خیبر یعنی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
-
دہشتگردی، فرقہ واریت کے خاتمے اور دینی مدارس کے نظام تعلیم کے بحران سے نمٹنے کے اقدامات تحسین اور حوصلہ افزائ کے قابل ہیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے پہلی بار ایک جامع حکمت عملی کی جانب اہم اقدام اٹھائے ہیں، حکومت نے تین بڑے اقدام کئے ہیں، جن پر ہمیں تحسین اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔