ہفتہ 25 اکتوبر 2025 - 16:42
علامہ سید افتخار نقوی سے سربراہ ڈیپارٹمنٹ قرآن و حدیث المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی کی ملاقات

حوزہ / علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے حجت الاسلام و المسلمین پروفیسر ڈاکٹر محمد علی رضائی اصفہانی سربراہ ڈیپارٹمنٹ قرآن و حدیث المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی، ایران نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی (رہ) ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے قم المقدسہ میں ان کی رہائشگاہ پر مفسر قرآن حجت الاسلام و المسلمین پروفیسر ڈاکٹر محمد علی رضائی اصفہانی سربراہ ڈیپارٹمنٹ قرآن و حدیث المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی، ایران نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر قم المقدسہ میں برصغیر کے طلباء کی مشکلات کے حل کے لیے ’’امام علی نقی الھادی رہائشی کمپلیکس‘‘ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دریں اثناء علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنی تالیف کردہ کتاب ’’موسوعہ قوانین اسلام‘‘ سے بھی سربراہ ڈیپارٹمنٹ قرآن و حدیث المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی کو آگاہ کیا۔ جس پر انہوں نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علامہ سید افتخار نقوی سے سربراہ ڈیپارٹمنٹ قرآن و حدیث المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی کی ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha