۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی نے جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین و وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر نے پاکستان کے بزرگ عالم دین کا خیر مقدم کرتے ہوئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا تعارف کرایا اور اس بین الاقوامی یونیورسٹی کی علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں، ان کو تفصیلی بریفننگ دی۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے نیز اس ملاقات میں جامعۃ المصطفیٰ کے اس دورے اور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص پاکستانی طلباء کیلئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی خدمات کی قدردانی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .