۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ملاقات

حوزه / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ان دنوں ایران کے نجی دورے پر قم المقدسہ میں موجود ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ان دنوں نجی دورے پر قم المقدسہ ایران میں موجود ہیں، اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے شعبہ اردو کے مسئول و اراکین نے مدرسہ علمیہ المنتظر میں ان سے ملاقات کی۔

 حجت الاسلام سید محمود رضوی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کو قم المقدسہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے حوزہ نیوز کے شعبہ اردو کی فعالیت پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ نیوز کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا: کوشش کریں جہاں تک ممکن ہو اس پلیٹ فارم سے علماء کرام کی خدمات کو دنیا تک پہنچائیں۔

انہوں نے پاکستان میں موجود دینی مدارس کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم کے بعد سب سے بڑا علمی مرکز حوزہ پاکستان ہے۔ اس وقت پاکستان میں 616 شیعہ مدارس ہیں جن میں تقریبا 21 ہزار طلبہ دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا: حوزہ علمیہ میں تعلیمی نصاب کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے چونکہ بدقسمتی سے حوزاتِ علمیہ میں نحو و صرف وغیرہ کو تو علومِ اصلی کے طور پڑھایا جاتا ہے جنہیں پڑھا ہی قرآن و حدیث کو سمجھنے کے لئے جاتا ہے لیکن قرآن و حدیث کے علوم کو جنبی دروس کا درجہ حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .