۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اسلام ضرورت مندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کا حکم دیتاہے۔ آپ کے گھر کے اطراف میں چالیس گھر تک آپ کے پڑوسی ہیں،ان میں سے اگر کوئی شخص بھوکا سو گیا تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کوآپ سے دور کر دے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام مساوات اوراجتماعیت کا درس دیتا ہے۔ نمازپنجگانہ باجماعت ،نماز جمعہ ،رمضان المبارک اور ذوالحجہ کے مہینے مساوات اور اجتماعیت کی عملی تصویر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحیح معنوں میں یورپ اور برطانیہ قرآن مجید پر عمل کر رہے ہیں ۔ہم قرآن کا صرف احترام کرتے ہیں، مگر افسوس اس کے احکامات پر عمل نہیں کرتے۔ ہمیں صحت تعلیم میں غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔کسی غریب کو دو ہزارروپے دینے کی بجائے اس کی تعلیم کے اخراجات اٹھائیں،اسے فنی تعلیم دلوائیں تاکہ وہ اپنا روزگار چلا سکے ۔

جامع علی مسجد جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک ، حج اور نماز باجماعت میں اللہ تعالیٰ غریب اور امیر کا فرق کو ختم کر دیتا ہے۔ نماز باجماعت میں سبھی ایک ہی صف میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ وہ امیر ہو یا غریب ،پڑھا لکھا ہو یا انپڑھ سب ایک ہی صف میں ہوتے ہیں۔ روزے کے احکامات دونوںکے لئے ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا فلسفہ اجتماعیت یہی ہے کہ تین میل تک رہنے والے لوگوں کونماز جمعہ میں اکٹھا کیا جائے ۔ان کے درمیان اگر کوئی رنجش بھی ہے تو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نماز ،روزہ، حج، نماز جمعہ اور رمضان المبارک مساوات کا درس دیتے ہیں،حتیٰ کہ حج کے دوران تو لباس اور زبان بھی ایک ہو جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی پہلے دور حکومت 1988ءمیں مالک اشتر کے نام مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب کا مکتوب قومی اسمبلی میں تقسیم کیا گیا۔اور خود وزیر اعظم نے اسے پڑھا تووہ اسلام کے دیئے گئے نظام حکومت پر حیران رہ گئیں اور کہنے لگیں کہ مکتوب کے صرف دس فیصد پر بھی عمل ہو جائے تو ہم پاکستان کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اسلام ضرورت مندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کا حکم دیتاہے۔ آپ کے گھر کے اطراف میں چالیس گھر تک آپ کے پڑوسی ہیں،ان میں سے اگر کوئی شخص بھوکا سو گیا تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کوآپ سے دور کر دے گا۔


لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .